شمالی اضلاع میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ,کوئٹہ اور زیارت منفی 1 ڈگری تک سرد
کوئٹہ (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں صفر، ژوب میں 4، چمن میں 5، نوکنڈی میں 9، سبی میں 15، تربت میں 16، گوادر میں 13 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران صوبے کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔