MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے نوجوانوں کو سہولیات ملیں تو وہ اپنی صلاحیت منوا سکتے ہیں، صوبائی مشیر اطلاعات

0 645

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیرِاعلی بلوچستان کے مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان معاشی طور پر بہت کمزور ہے۔ یہاں پر لوگوں کو آٹا تک میسر نہیں میں نے اپنے چار سالہ دور میں اپنے حلقے ژوب میں 17 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے اور یہ کام ووٹ کے لئے بلکہ اپنے لوگوں کی خدمت اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لئے کئے ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانو ں اور بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی انہیں سہولیات اور وسائل فراہم کریں تو وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنی صلاحیت کو منواسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن میڈیا سینٹر کی کوئٹہ پریس کلب میں جاری پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معاشی طور پر بہت کمزور ہے لوگوں کو آٹا تک میسر نہیں یہ ہماری نا اہلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی خواتین کو اس شعبے میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ جس علاقے کی خواتین آگے بڑھ کر ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتی ہے وہی قومی ترقی کرتی ہیں، یہ خوشی کی بات ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ میں نے مشکل حالات میں زندگی گزاری ہے، عوام کے لئے سیاست میں آیا ہوں اور آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آزادی اظہارِ رائے اور الیکشن رپورٹنگ کے عنوان سے منعقد کی گئی تربیتی نشست میں شہر کی بڑی جامعات کی طالبات بالخصوص میڈیا سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام میں مہمانِ خصوصی مٹھا خان کاکڑ نے شرکامیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور وومن میڈیا سینٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کی بچیوں جوکہ جرنلزم کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کی تربیت سازی کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا جو خوش آئند اقدام تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.