MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں ڈالر کی اسمگلنگ ہو رہی ہے

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسمگلرز اور ہنڈی مافیا نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے،ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔معاشی پالیسی کے تسلسل میں مشکلات کا سامنا رہا،ٹیکس کی وصولی ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈالرز کی اسمگلنگ ہورہی ہے،چمن بارڈر پر یوریا اور ڈالر کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔
اسمگلنگ کیخلاف حکومت نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے،ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے۔درآمدات کے معاملے پر عالمی سطح پر مہم چلا رہے ہیں جبکہ برآمدات بڑھانے اور فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے رہے ہیں۔ٹیکسز کی وصولی ایک مسئلہ رہا ہے،اب بھی دیر نہیں ہوئی،ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
قبل ازیں اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی،30 فیصد سستا تیل ملے گا۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے تمام معاملات پورے ہیں،سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کریں تو بڑھائیں گے بھی نہیں لیکن پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے والی کمٹمنٹ ماضی کی ہے،وہ پوری کرنا ہوگی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کو کال واپڈا ہاؤس اور کہیں اور سے آئی،انہوں نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو کہا کہ انہیں یہ مشورہ دیا گیا جس پر جنرل (ر) باجوہ نے جواب دیا کہ آپ کی جو مرضی ہے کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف تو پرویز الٰہی کے لیے تیار نہیں تھے،میں نے نواز شریف کو رضامند کیا لیکن پرویزالٰہی نے جو کیا اس سے دھچکا لگا۔اب پرویزالٰہی کی واپسی کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے لیے جو نام شہباز شریف نے دیا،نواز شریف نے توثیق کردی۔صدر مملکت آرمی چیف کی سمری مسترد کرتے تو حکومت کے پاس پلان بی موجود تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.