MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جے آئی ٹی کا علی زیدی اور فیصل واوڈا کو طلب کرنے کا فیصلہ

2 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا،جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں کی طلبی کے نوٹس آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کا چوتھا اجلاس آج ہو گا،اسپیشل جے آئی ٹی مزید چار افراد کے بیانات بھی آج ریکارڈ کرے گی جبکہ اس سے پہلے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی سپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا تیسرا اجلاس ہوا،ارشد شریف کیس کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے جے آئی ٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اورکیس سے متعلق دیگر شواہد جمع کرنے اور بیانات ریکارڈ کرنے کیلیے فہرست مرتب کر لی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں قائم جے آئی ٹی سے ہر دو ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ طلب کی اور حکم دیا کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات فوری شروع کی جائیں۔سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی میں 5 ممبران ہیں اور ان کیساتھ سپورٹنگ ٹیم ہے،عدالت نے ہدایت کی کہ سپورٹنگ ٹیم کو متعلقہ فنڈز بھی فراہم کئے جائیں،ٹیم کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کی جائے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس میں ہم انٹر پول سے بھی رابطہ کریں گے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ کیس میں جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی ایشوز نہیں آئیں گے۔عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ ایس ایس پی آپریشنز اور پولیس جے آئی ٹی کی معاونت کرے گی،وزارت خارجہ نے بھی اپنا جواب جمع کرایا،جواب میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ ڈپلومیٹک میدان میں کیس پر کام کرے گی،بتایا گیا کہ اس کیس میں قانونی پہلو اور میوچیوئل لیگل اسسٹنس بھی لے جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔بدھ کو سابق وزیر […]

  2. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میری پٹیشن پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.