بلوچستان کی جیلوں پر کیسکو کے واجب الادا رقم 19کروڑسے تجاوز کر گئی۔
کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان کی جیلوں پر کیسکو کے واجب الادا رقم 19کروڑسے تجاوز کیسکو نے محکمہ جیل کو واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔
- Advertisement -
کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل پر بجلی کے بلز کے بقایا جات کی مد میں کیسکو کی2کروڑپندرہ لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے اسی طرح لورالائی جیل پر نو لاکھ 70ہزار، خضدار اور مستونگ اورنوشکی جیل پر دو کروڑ56لاکھ، مچ ،سبی ،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار جیلوں پر دس کروڑ 58لاکھ ، تربت جیل پر تین کروڑ 70لاکھ اورپشین سرکلر کی جیلوں پر چھ لاکھ70ہزار روپے کی رقم واجب الادا ہیں۔کیسکو نے محکمہ جیل کو واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔