MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے’شیخ رشید

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے، اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے،حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.