پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے ضلع صحبت پور میں IRS مہم کا آغاز کردیا
صحبت پور(مسائل نیوز)پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پالیتھا مہیپالا نے بلوچستان کے سیلاب کے نتیجے میں سب سے ذیادہ متاثرہ ضلع صحبت پور کا دورہ کیا، اور (IRS) انڈور ریسیڈیول سپرے کا افتتاح کیا۔ اس مہم میں ملیریا سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کو اسپرے کیا جائے گا۔
ملیریا کی وبا پر قابو پانے کے لیے مختلف اسپرے ٹیمیں ضلع صحبت پور کے ملیریا سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا کی افزائش کو روکنے کے لیے گھروں کو اسپریں کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور قاضی، ڈبلیو ایچ او نصیر آباد ڈویژنل اب لیڈ ڈاکٹر داؤد ریاض ،ملیریا اسپیشلسٹ ڈاکٹر قطب کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) صحبت پور ڈاکٹر شوکت بھی دورے کے دوران موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) صحبت پور اور ضلع انتظامیہ نے ڈاکٹر پالیتھا کو ضلع میں ملیریا کے پھیلنے کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈاکٹر پالیتھا کو سیلاب کے بعد کی بیماریوں ملیریا، ٹائیفائیڈ اور دیگر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور جلد کے انفیکشن کے بارے میں بتایا گیا جو ضلع میں بہت زیادہ رپورٹ کیے ج چکے ہیں۔
- Advertisement -
ڈاکٹر پلیتھا نے ڈی جی ہیلتھ نور محمد قاضی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال صحبت پور اور دیگر تباہ حال بیسک ہیلتھ یونٹس کا بھی دورہ کیا۔

ڈاکٹر پالیتھا نے ضلع صحبت پور کو (ایم این سی ایچ ) زچہ و بچہ کی معاونت کے لیے بے بی انکیوبیٹرز، بے بی وارمرز اور دیگر سامان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے حوالے کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر پالیتھا نے کہا کہ “ڈبلیو ایچ او لوگوں کو صحت کے جامع نظام کے لیے مدد کے لیے نقل و حرکت اور ادویات کی سپلائی بڑھانے میں مدد کر رہا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ضلع صحبت پور میں صحت کی سہولیات مکمل طور پر تباہ ہیں۔ عالمی ادارہ صحت ضلع صحبت پور میں تباہ شدہ بنیادی صحت یونٹس اور دیگر صحت کی سہولیات کی بحالی میں محکمہ صحت کی مدد کر یں گے”۔
ڈی جی ہیلتھ نور محمد قاضی نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈبلیو ایچ او کے کام کو سراہتے ہوئے ضلع صحبت پور میں انڈور ریسیڈیوئل سپرے (IRS) شروع کرنے پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔
[…] نیوز ) ایم جی ایچ پاکستان نے ہو اوے کے اشتراک سے سمارٹ ہومز اور کمیونٹی پروویژنز […]
[…] نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برڈ فلو کے انسانوں میں بڑھتے […]