پی ٹی آئی ارکان کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے 123ارکان نے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر 22 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا،ارکان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رو برو پیش ہو کر ایوان سے مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔
ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے،شاہ محمود قریشی ارکان کو لیکر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ایک ساتھ منظور نہیں کئے جا سکتے،اس حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔
- Advertisement -
اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان استعفے منظور کرنے کی درخواست کر چکے ہیں،اس صورتحال میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفوں کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا،پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوا۔
خط میں کہا گیا کہ اپریل 2022ء کو 123 ارکان اسمبلی نے استعفے دئیے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا،استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔تحریک انصاف کے فیصلے کیخلاف محض چند ارکان کے استعفے منظور کئے گئے،وقت ضائع کئے بغیر ہمارے ممبران کے استعفے منظور کئے جائیں۔
[…] کے 44 ارکان اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ پہنچے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ بند کر دیا گیا۔ ارکان نے […]