MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم اورنگزیب نے تحمل اور باوقار رویے سے پی ٹی آئی کے سرپرستوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنیوالے پی ٹی آئی کے حامیوں اور ان کے سرپرستوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر مریم اورنگزیب نے جس طرح تحمل کا مظاہر کیا ہے وہ ان کی باوقارشخصیت کی عکاسی کرتاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کے بدنما چہرے کو بے نقاب کیا ہے ، ہمیں ان پر فخر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.