پاکستان میں تعینات نئے امریکی سفیر کا عمران خان کے امریکی سازش کے الزام پر ردِعمل آ گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملک کی حکومت، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے تنازع سے آگے بڑھنے کے واشنگٹن کے ارادے کا اشارہ دے دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر نے عمران خان کے ’ حکومت کی تبدیلی‘ کے الزام کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ واشنگٹن اس بارے میں بہت واضح ہے تاہم میرے خیال میں سب سے بہتر چیز جو ہم آگے بڑھنے کے لیے کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم پاکستانی معاشرے کی تمام سطحوں پر رابطے رکھیں جیسا کہ ہمارے گذشتہ 75 برسوں سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ رابطے صرف حکومت تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ سیاسی رہنماؤں،تاجر برادری ، سول سوسائٹی اور نوجوانوں تک پھیلیں گے۔
- Advertisement -
ان دو طرفہ رابطوں میں وہ یا جو کچھ ہو رہا ہے اسے ’سنیں اور سمجھیں گے‘، اس سمجھ بوجھ کو پہنچائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ یہاں حاضرین کے ساتھ امریکی نظریات اور پوزیشن واضح اور شفاف طریقے سے شئیر کریں گے۔امریکی تعلقات پر ملکی سیاسی میں انتشار پسندی سے ہٹ کر ، اسلام آباد میں نئی حکومت ہمیشہ دو طرفہ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے تیار رہی ہے۔
امریکی سفیر نے عالمی وبا کورونا کے خلاف دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو صحت کے حوالے سے تعاون کی ایک اچھی مثال کے طور پر یاد کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ بلوم گذشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے تھے، انہوں نے منفرد چیلنجوں اور مواقع کے وقت امریکی مشن کا چارج سنھبالا ہے۔ڈونلد بلوم تقریبا چار سال کے وقفے کے بعد اسلام آباد میں پہلے کل وقتی امریکی سفیر ہیں۔امہوں نے اپنی ذمہ داری اس وقت سنبھالی جب گذشتہ سال افغناستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بظاہر کوئی اہم مسئلہ نہیں رہا۔
[…] آباد(مسائل نیوز) نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں عہدہ سنبھال لیا، پہلے دن وزیر اعظم […]