MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی کا جواز بنا کر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم مارچ میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے،آج ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 79 فیصد سرمایہ کار سمجھتے ہیں کہ پاکستان غلط سمت جا رہا ہے،ملک میں پیسے آ نہیں رہے جا رہے ہیں۔
گزشتہ چھ ماہ میں اس حکومت نے 6 اعشاریہ 5 ٹریلین قرض لیا،4 سے 5 ارب ڈالر کی ایل سیز رکی ہیں۔مہنگائی کو جواز بنا کر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا جبکہ ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ نہیں تھی۔ پی ٹی آئی کے آخری 2 سال نے ریکارڈ کارکردگی دکھائی،پی ٹی آئی دورمیں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن ہوئی اور ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ نکالا۔
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں تھی،ہم 12 فیصد پر افراط زر ریٹ چھوڑ کرگئے تھے،اب 27 فیصد ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

17ملین ڈالر لوگ لیکر باہر جا چکے ہیں،حکمران تو قرضہ لیکر ادائیگی کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 عشاریہ 3 بلین پر آچکے ہیں،سعودی عرب نے بھی قرض دینے سے متعلق شرائط رکھ دی ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدہ اس لیے نہیں ہورہا کیونکہ ریونیو بہت کم ہے،پی ڈی ایم والے اگلے چند ہفتے میں بھاگ جائیں گے اور یہ جو کررہے ہیں عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس معیشت کو سنبھالنے کی حکمت عملی موجود ہے، معاشی صورتحال کے باعث عوام کیلئے بڑی مشکلات پیدا کردی گئیں، اگرحکومت جنرل الیکشن کی کال دے تو ملک کیلئے بہت اچھا کریں گے۔ ہمیں معلوم ہے جب ہم حکومت میں آئیں گے تو ان مسائل سے نمٹنا پڑے گا، ہمارے پاس معیشت سنبھالنے کی حکمت عملی موجود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.