MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد خاقان عباسی کا پارٹی چھوڑنے کی افواہوں پر ردعمل

1 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی۔شاہد خاقان عباسی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی کہ وہ ن لیگ سے علیحدہ ہو رہے ہیں اور نئی سیاسی جماعت قائم رہے ہیں۔انہوں نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس کام نہیں وہ سوشل میڈیا پر واحیات افواہیں اڑاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک کو مسائل درپیش ہیں۔انہیں یہ سوچنا چاہئیے کہ مسائل کس طرح ختم ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں کچھ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ہے ۔
انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ن لیگ میں چار پانچ لوگ ہیں، شاہد خاقان عباسی پارٹی یا قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے،ان کا جھگڑا اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل سے شروع ہوا۔

- Advertisement -

ان کے اندر بھی ایک خواہش جاگی جو انہوں نے حلقے میں ظاہر بھی کی۔اس طرح سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبریں گردش کرتی رہیں۔ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل وہ لیگی رہنما ہیں جنہوں نے معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے پارٹی قیادت کی رائے سے اختلاف کیا ہے۔جب کہ مفتاح اسماعیل نے بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے دو مرتبہ الیکشن ہارنے والا شخص کیسے سیاسی جماعت تشکیل دے سکتا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے بھی تردید کی کہ انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کا خیال ہے کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہو گا کہ نئی جماعت تشکیل دی جا رہی ہے کیونکہ میں نے اور میرے کچھ ہم خیال سیاستدان دوست اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں سیمنار کا انعقاد کر رہے ہیں۔ہمارا ان سیمینارز کے حوالے سے کوئی مخفی ایجنڈا نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی انتہا پر پہنچ چکی ہے، مشکل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.