وزیرداخلہ کا نام ای سی ایل پر موجود۔۔ فوادحسن فواد اور احد چیمہ کے خارج
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق نئی حکومتی پالیسی کے تحت وزیرداخلہ راناثنااللہ کانام بدستورای سی ایل پر ہے۔
- Advertisement -
سرکاری ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز اور اس کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق نوازشریف کے سابق سیکرٹری فوادحسن فواد اور احد چیمہ کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کردیے گئے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں۔