MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ذاتی معاملات کو سرکس بنانا نہیں چاہتی طوبیٰ انور ایک بار پھر منظر عام پر آگئیں

1 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)مرحوم اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبی انور نے کہاہے کہ میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بنائوں۔ایک خصوصی انٹرویو میں طوبی عامر نے کہا کہ وہ 18 سال کی عمر سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور عامر لیاقت

- Advertisement -

سے شادی سے پہلے بطور پروڈیوسر مارننگ شوز کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے ڈیڑھ دو سال میں نے کام نہیں کیا۔ شادی کے دو سال بعد میں نے باقاعدہ آڈیشن دیا اور اس وقت یہ سوچ تھی کہ چلو کوئی نئی چیز کرتے ہیں۔عامر لیاقت سے شادی اور دیگر معاملات میں ہونے والی تنقید پر طوبی انور نے کہا کہ جنہیں ہماری زندگی کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کہیں سے بھی اٹھ کر کچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا ہے۔طوبی انور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے،آگ میں آپ کچھ ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی،یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی اور میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناں،سید طوبی نے ٹی وی ڈراما سیریل بچھو میں منفی کردار ادا کیا ہے۔اپنے کرداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے،یہ اچھی بات ہے کہ لوگ مجھے میرے کام کی وجہ سے سراہ رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور نے نئے انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھودیاہے۔سوشل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.