اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کو چلانا ہے تو نیب کے ادارے کوختم کرنا ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احتساب کا نام نہاد نظام آخری سانسیں لے رہا ہے،چیئرمین نیب اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں، جو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین ہے وہ خود احتساب سے بھاگ رہا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ صدر مملکت کا رویہ نامناسب ہوتاہے،ان کےکمنٹس مضحکہ خیزہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی،صدر ملکی معاملات میں رکاوٹ نہیں بنتے مگر ہمارے صدر بن چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب حکمران غلط معاشی فیصلے کر لیں، دنیا کے معاہدے توڑ دیں تو اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔
- Advertisement -
آج مشکل حالات میں حکومت معاملات کو حل کر رہی ہے،عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام ہوگا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے دن سے جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے معیشت تباہ کر دی۔ عمران خان نے اپنے معاشی معاہدوں کی نفی کی۔چند روز قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم نہ ہوئیں تو پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر 9 روپے اور ڈیزل پر 28روپے سبسڈی ہے،یہ سبسڈی نہیں قرض بڑھ رہا ہے،وقت کے ساتھ یہ قیمتیں یا ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔امرا کو مراعات دیتے ہیں تاکہ وہ صنعت اور باقی کام کر سکیں، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، عمران خان کی حکومت نے معیشت کو نیم مردہ کردیا تھا، شہباز شریف دور میں سب اچھا ہونے والا ہے، تھوڑا صبرکریں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو ہٹایا نہ جاتا تو پاکستان […]
[…] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئر مین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کو اپنے اثاثے […]
[…] نیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے […]
[…] (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کی کبھی […]