MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، مفتاح اسماعیل

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب کے لیجسلیٹر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ حمزہ شہباز پنجاب میں نہ آئیں، عمران خان نے ساری سیاست جھوٹ پر کی ہے، عمران خان کہتے ہیں میں ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں دیکھنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ آج پیاز کی قیمتیں 44 فیصد بڑھ گئی ہے، پاکستان میں ہول سیل پرائیس انڈیکس 16 فیصد ہے، پاکستان کی کرنسی

- Advertisement -

دنیا کی تیز ترین ڈی ولیوویشن ہو رہا ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ کم کیا ہے، یہ جو کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ عمران خان لایا ہے وہ سب سے بڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو ڈی فیسٹ اس سال دیا جارہا ہے وہ سب سے بڑا ہے، جھوٹا تو پہلے سے تھا، آج تک تین لوگوں نے آئین شکنی کی ہے، ضیا، پرویز مشرف اور عمران خان ان میں شامل ہیں، پنجاب میں بھی یہ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.