پولیو ایک موذی مرض ھے،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی
جھل مگسی(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کے ۔لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائیں گی ان کے علاوہ ٹرانزٹ پوائنٹ اور فکسڈ سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں ڈاکٹر رخسانہ مگسی نے کہاکہ ہماری اولین کوشش ھوگی کہ دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی پی پی ایچ آئی جھل مگسی کے ڈی ایس ایم سمیت دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے
- Advertisement -
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ھے اس کو اپنے ملک سے ختم کر نے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں سے وابسطہ افراد کو چاہیے کہ وہ حکومت کی کوششوں میں بھرپور انداز میں ساتھ دے کر نہ صرف اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھیں بلکہ اپنے ملک سے اس کا خاتمہ کرنے میں بھی
اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سر انجام دیں تاکہ اس مرض کو اپنے صوبے و ملک سے ختم کیا جا سکے جو ہماری نئی نسلوں کو اپاہج بنا رہا ہے ا ور فیلڈ کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو نہایت ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں