MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت میں سیاہ چشمہ لگانے پر حامد میر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

0 439

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے ان کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے سیاہ چشمہ پہن رکھا تھا ، عدالت میں سیاہ چشمہ پہننے پر سینئر صحافی حامد میر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

حامد میر کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ جج زیبا چودھری کی عدالت میں پیش ہوئے ، حامد میر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ “عدالت کے اندر سیاہ چشمہ ؟؟؟ کیا عدالت کے اندر بہت دھوپ تھی؟”۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ آج عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچے ، جہاں جا کر معلوم ہوا کہ خاتون جج زیبا چودھری کمرہ عدالت میں موجود نہیں ،وہ رخصت پر ہیں ۔ عمران خان نے ریڈر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور ان سے معذرت کرنا چاہتا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.