بلوچستانی عوام جمعیت کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ حافظ محمد صدیق مدنی
کوئٹہ(مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ یونین سٹی ضلع چمن کے نائب امیر مولوی حافظ محمد صدیق مدنی ، مولوی حیات اللہ ، قاری حزب اللہ شاہ ، جنرل سیکرٹری عبدالقادر مسلم یار ، جمال شاہ اچکزئی ، مولوی شمس اللہ ھنر، مولوی حافظ عبدالعلی ، مولوی عطاء اللہ، احمد خان ، بلال احمد ، حاجی عبد الخالق الکوزئی، ملا جمیل احمد، مولوی احسان اللہ، سوشل ورکر نصراللہ خان، ماسٹر فدا محمد، مولوی فضل الباری ، حافظ محمد ادریس فاروقی اور حافظ سیف الرحمٰن صدیق نے بلوچستان بھر کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر کے جمعیت علماء اسلام کے حمایتی یافتہ امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کریں اور بلوچستان کے تمام علاقوں سے جمعیت علماء اسلام الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں تمام کارکن اپنا قیمتی ووٹ جمعیت علماء اسلام کے لیے وقف کردیں اور انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر دین دوستی کا ثبوت دیں۔ نااہل امیدوار کو ووٹ دینا ظلم اور ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہوگا کیونکہ غلط امیدوار کو ووٹ دینا جھوٹی شہادت ہے جو سخت گناہِ کبیرہ اور وبالِ دنیا و آخرت ہے اس لیے مسلمان نالائق نااہل فاسق و ظالم کو ووٹ دے کر اس کو خلق خدا پر مسلط کرنے کے گناہ سے بچیں اگر غلط آدمی منتخب ہوگیا تو وہ پانچ سال جتنے بد عمل کرے گا اس کو ووٹ دینے والے اس کے جرائم اور گناہوں میں شریک سمجھے جائیں گے اگر کسی نااہل کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا گیا تو پوری قوم کے حقوق پامال کرنے کا گناہ بھی اس کو منتخب کرنے والوں کی گردن پر ہو گا نیک صالح قابل اور محب وطن امیدوار کو ووٹ دینا چایئے قوم نسل ذات برادری اور ذاتی مفاد اور تعصبات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد اور امیدوار کی اہلیت کو دیکھ کر اپنا ووٹ استعمال کرے اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا صحیح فرض ادا کرے انتخابات میں ووٹ ڈالنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ انصاف پرور قانون پسند اور فلاحی و اسلامی حکومت کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے ووٹ نہ دے کر برے لوگوں کو خود اور ہم وطنوں پر مسلط کیا گیا تو یہ گناہ سمجھا جائے گا۔