MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت ہے

3 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت ہے، ان پر مقدمہ ہونا چاہیے، جب تھریٹ الرٹ تھا تو انتظامات کیوں نہیں کیے گئے، یہ لوگ واقعات کے بعد اداروں کیلئے انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ا نہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے ایک رات قبل آگاہ کیا کہ حملہ ہوسکتا ہے، عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تھریٹ ہے سکیورٹی انتظامات کیے جانے چاہئیں۔
یہ تحقیق کے بغیر الزامات لگاتے ہیں اور بغیر تحقیق استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں،ملزم پکڑا گیا اور ملزم کا بیان بھی آچکا ہے ، ملزم کا بیان آنا غلط ہے لیکن پنجاب میں حکومت کس کی ہے؟یہ لوگ واقعات کے بعد اداروں کیلئے انگلیاں اٹھاتے ہیں،جب تھری ٹ الرٹ تھا تو انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔
پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت ہے، چودھری پرویز الٰہی پر مقدمہ ہونا چاہیے، جب سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تو پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیرداخلہ پر مقدمہ ہوا تھا۔

- Advertisement -

جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ملزم کا فوری اقبالی بیان آیا تو عمران خان کا بھی فوری بیان آگیا کہ ان تینوں کو ہٹایا جائے اور پنجاب حکومت ان کو دے دی جائے۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہبازشریف، راناثناء اللہ اور ایک فوجی افسر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے، عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر اور میاں اسلم اقبال نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ معلومات کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں یہ قاتلانہ حملہ ان تینوں افراد نے کرایا ہے، تینوں افراد کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائے اور مقدمہ درج کیا جائے ،ورنہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کو علاج معالجے کی مفت […]

  2. […] نیوز) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان بتا چکے ہیں کہ حکومت گرانے اور […]

  3. […] وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے خیبرپختونخواہ سے پہلی سکھ خاتون امیدوار برائے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.