MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر میں135050 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

1 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نصیر آباد(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر میں135050 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 33 یونین کونسلز میں 462 ٹیمیں 36 فکسڈ سنٹر 396 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ آئی نصیرآباد کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ڈاکٹر شہلا۔ ثنائ اللہ چکھڑا محمد اعظم بہرانی سمیت دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام پولیو ورکرز اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ اس مرض کو ختم کیا جا سکے جو ہماری نئی نسلوں کو لاچار بنا رہا ہے

- Advertisement -

ا ور فیلڈ کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے سر انجام دیں اور گھر گھر جا کر تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں تاکہ ہمارے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں اور ایک کار آمد شہری بن کر ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہیں گے کہ نصیرآباد کے بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہو کر عمر بھر معذوری کا شکار ہو جائیں

اس لیے ضروری ہے کہ ہم انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید سخت کیا جائے گا تاکہ کسی بھی علاقے کے بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.