MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس نے عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ دیا، اندر داخل ہو گئی،متعدد کارکنان گرفتار

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور پولیس نے عمران خان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے گھر کا دروازہ توڑ دیا، اندر داخل ہو کر کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے عمران خان کےزمان پارک میں واقع گھر کا دروازہ کرین کی مدد سے توڑا، پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئی، وہاں موجود کارکنان پر شدید لاٹھی چارج کر کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

کارکنان نے پولیس پر پتھراو کرتے ہوئے شدید مزاحمت کی مگر پولیس پوری تیاری کر کے واٹر کینن، کرینوں اور بکتربند گاڑی کے ہمراہ زمان پارک پہنچی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.