MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد حفیظ نے غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرلی

1 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرلی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر 41 سالہ محمد حفیظ نے فیملی کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ان کو اور ان کے بیٹے کو غلاف کعبہ کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
محمد حفیظ کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ روز قبل محمد حفیظ نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اہلیہ اور 2 بچوں سمیت حرم شریف میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ مین ان دی گرین کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے انگلینڈ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.