MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی حقیقت سامنے آگئی

1 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی حقیقت سامنے آگئی۔ رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 میں تاریخی کامیابی سمیٹنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے مرکزی بینک کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ورلڈ کپ کی جیت یادگار بنانے کیلئے نوٹوں پر ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر چھاپنے کا موضوع زیر بحث آیا جس پر بعض شرکا نے مذاق میں میسی کو نوٹوں کی زینت بنانے کا ذکر کیا۔ تقریب کے شرکا کی جانب سے مذاق میں کہی گئی بات جب مقامی میڈیا پر آئی تو انٹرنیٹ پر ایک ہزار پیسو کے کرنسی نوٹ پر میسی کی ترمیم شدہ تصویریں گردش کرنے لگیں جبکہ حکام کی جانب سے حقیقت میں تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)سعودی عرب میں کھیلے گئے کلب میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.