بلوچستان لیویز فورس کی فنڈنگ اور آڈٹ رپورٹ میں تاخیر پر پی اے سی برہم، تمام مالی ریکارڈ فوری پیش کرنے کا حکم
کوئٹہ (مسائل نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں لیویز فورس بلوچستان کے آڈٹ پیراز پر غور کرتے ہوئے کمیٹی نے محکمہ کی جانب سے جوابات بروقت جمع نہ کروانے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین اصغر علی ترین نے ہدایت دی کہ 2022 سے اب تک فراہم کردہ فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات فوری طور پر کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں، جبکہ بجٹ کو اضلاع کے رقبے اور ورکنگ ایریا کے مطابق منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کیا جائے۔