MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘کے نٹو کاکا انتقال کرگئے

1 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی  ڈرامہ  سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں نٹو کاکا کا کردار نبھانے  والے بھارتی اداکار گھنشام نائیک انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گھنشام نائیک کی آخری رسومات آج صبح ادا کی گئی ہیں جس میں ڈرامہ سیریل سے منسلک کئی شخصیات اداکار دلیپ جوشی (جیٹھا لال)، بھویا گاندھی (ٹپو)، سمے شاہ (گوگی) نے شرکت کی۔

کامیڈی شو میں باگا کا کردار نبھانے والے اداکار تنمے وکاریا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ نٹوکاکا گزشتہ کئی روز سے کھانے پینے کے قابل بھی نہیں رہے تھے، وہ گزشتہ دو تین ماہ سے خاصی تکلیف میں تھے۔

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھنشام نائیک عرف نٹو کاکا نےگزشتہ برس کینسر کی تشخیص کے بعد سرجری کروائی تھے۔

اداکار گھنشام نائیک نے کیرئیر کے دوران 100 گجراتی اور ہندی فلموں میں کام کیا اس کے علاوہ انہوں نے 350 ہندی ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)کیا مشہور بھارتی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ (ٹی ایم کے او سی) کو ’شیلیش لودھا‘ کے بعد ایک اور کردار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.