MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو گرفتار کرنا یا پاکستان تحریکِ انصاف کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا

2 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے، ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے، 2 ووٹوں کی حکومت 15 اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان لوگوں کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے، بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشت گردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں، یومِ آزادی کو یومِ بربادی نہ بنائیں، افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثر انداز ہو گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گرفتار کرنا یا پاکستان تحریکِ انصاف کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں، مشرف نے چینل لائسنس دیے، مفاد پرست فاشسٹ چینل بند کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں فوج سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.