MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معاشرے میں وکیل کا کردار مثالی ہوتا ہے۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ

2 376

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے عدل و انصاف کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے آٹھ اگست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشرے میں وکیل کا کردار مثالی ہوتا ہے۔ اس دن کا مقصد سانحہ آٹھ اگست میں شہید ہونے والے وکیلوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے معاشرے میں عدل و انصاف کے لئے جد و جہد کر کے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کے احساس کو اجاگر کرنے اور عدل و انصاف تک رسائی کو ممکن بنانے میں وکلاء برادری کا کلیدی کردار رہا ہے. آٹھ اگست کے واقعہ میں ہم صوبے کے درجنوں ماہر قانون سے محروم ہوئے جو یقیناً اس ملک و قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے. بیان کے آخر شہید وکلا کے مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اللہ رب العزت شہید وکلا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمارے وکلا برادری کو شہدائے آٹھ اگست کے نقش قدم پر چلنے اور معاشرے میں عدل و انصاف کے لئے جد و جہد کرنے کی، انکے اندر ہمت و جذبہ پیدا کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے عالمی یوم اقلیت کے دن کے مناسبت سے اپنے جاری کردہ […]

  2. […] کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے جاری ایک بیان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.