ہر گناہ جمہوریت ہے
کالمکار: جاوید صدیقی
نظریہ، عہد، مقصد، جستجو اور جانی و مالی قربانیاں نظام اسلام، دین مصطفیٰوی ﷺ کے رائج و نفاذ کیلئے خطہ پاکستان، ریاست پاکستان اور مملکت پاکستان کے حصول کو پائے تکمیل تک پہنچایا دنیا نے دیکھا کہ سبز ہلالی پرچم کیساتھ پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ تسلیم کیا کہ ابتدائی چند سال نہایت کٹھن، مشکل اور تکلیف دہ تھے لیکن قوم میں بہت حوصلہ تھا اور صبر و تحمل کیساتھ منتظر تھی کہ اب آیا، تب آیا، نظام اسلام ریاستِ پاکستان میں مگر نہ آیا لیکن یہود و نصاریٰ، کفار و مشرکین کی خواہشات کے مطابق اسلام مخالف نظام، نظامِ جمہوریت کو نافذ کردیا گیا اور چمکتی پٹی کیساتھ اسلام کے نام کو جوڑ دیا یعنی اسلامی جمہوریہ پاکستان کو جبراً نافذ العمل کردیا گیا اور قوم کو دھوکہ، جعل سازی اور مکروہ پن سے بے پناہ قوم کو بیوقوف بنایا گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ انہیں لسانیت میں، تعصب میں، عصبیت میں، قبیلوں میں اور رنگ و نسل میں فرقوں میں، مسالک میں اور اماموں میں منقسم در منقسم کرکے قوم کی قوت، اتحاد، یکجہتی اور تنظیم کو انتہائی کمزور کرکے بکھیر کے رکھ دیا اور خود بادشاہ بنے رھے ظاہری جمہوری لبادہ اوڑھے ھوئے۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! ہر گناہ جمہوریت ہے، ہر ثواب خلافت ہے، خلافت اللہ کی عبادت ھے، جمہوریت ابلیس کی عبادت! اللہ سے بغاوت جمہوریت ھے۔ اللہ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ہی اصل میں خلافت ھے۔ جمہوریت فساد فی الارض اور خلافت اصلاح انسانیت و فلاح انسانیت ھے، جمہوریت دین شیطان رجیم جبکہ خلافت دین الہٰی و رب العالمین و سنت رحمت اللعالمین، یاد رھے کہ جمہوریت طریقِ یہود و نصاریٰ و ابلیس اور خلافت طریقِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و اصحاب کرام و اجمعین ھے، جمہوریت طریق تباہی مسلمان و امت مسلمہ اور خلافت طریقِ ایمان و اتحاد و تنظیمِ اسلام و مسلمان جبکہ جمہوریت موجبِ تقسیم اندرونی و بدحالی اور خلافت موجب اتحاد و خوشحالی امت مسلمہ ھے جبکہ جمہوریت دجال کیلئے ہموار راہ ھے اور خلافت حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے استقبال و ہموار کی راہ ہے! سو ماہر ترین چوروں میں سے کس کو ووٹ دینا عقلمندی سمجھو گے کہ ان میں سے کونسا چور آپ کی چوری نہیں کرے گا؟ بلکہ حفاظت کرے گا؟ اور اسی چوروں کی ماں جمہوریت کے نظام میں رہتے ہوئے کتنے پر یقین ہو کر ووٹ دو گے؟ سمجھدار ہو تو نظام بدلنے کی کوشش میں شامل ہوجاؤ! جمہوریت ماں ہے ظلم و شرک و کفر و فسق و فجور و فساد فی الارض کیلئےجبکہ جمہورے اس ماں کی اولاد اور جمہوریت پر زور دینے والے یہود اس سارے شیطانی دجالی کھیل کے اصلی ماسٹر مائنڈ ھیں جو اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے مطابق فیصلے نہیں کرتے، وہی تو کافر ہیں، وہی تو ظالم ہیں، وہی تو فاسق و فاجر ہیں اور وہی تو مشرک ہیں سورہ المائدہ آیات 44,45,47 جمہوریت اس نظام کفر و شرک و فسق و فجور و ظلم و دجل کا ہی نام ہے! میری دعا ھے یااللہ آنے والے سال سنہ دو ہزار تیئس عیسوی میں پاکستان کو نیک، صالح، باکردار، حکمران و اسلام عطا فرما! جس طرح جنرل عاصم منیر حافظ قرآن عطاء فرمایا ھے آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔۔!!