MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کانام خوف کی علامت بن چکا ہے،عبد الرحمن رفیق

0 469

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی حافظ مسعود احمد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد اور دیگر نے کہا کہ عمران خان کانام خوف کی علامت بن چکا ہے

- Advertisement -

اس کام سنتے ہی عوام کے دلوں پر خوف طاری ہوجاتا ہے ، جنہوں ملک کو معاشی اور نظریاتی طور پر کھنگال کرکے رکھ دیا ہے، نظریات کے حوالے سے موجودہ حکومت کی قادیانیت نوازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے نظریہ پاکستان کے ازلی دشمن ہیں ۔بہت ہوچکا ہے ،

قادیانیوں کو اپنے سرپرست عمران خان کے ساتھ بوریا بستر گول کر بھاگنا پڑے گا ۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت اور بائیس کروڑ پاکستانیوں کا اجتماعی فریضہ ہے۔ پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلانے کے لئے مفکر اسلام مولانا مفتی محمود اور ان کے رفقا نے اہم کردار ادا کیا ہے جمعیت علما اسلام اپنے عظیم قائد کے نظریات اور جدوجہد کی آمین جماعت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.