MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں مزید تنزلی،چوتھے نمبر پر چلے گئے

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابر اعظم کے پوائنٹس 808 سے کم ہو کر 799 ہو گئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گزشتہ ہفتے ٹی ٹونٹی بیٹر کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھے۔
پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس 861 سے کم ہو کر 849 ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے رینکنگ میں دوسرے پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے پر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی 15 ویں سے 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹی ٹونٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر آگئے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ گزشتہ ہفتے رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے اب وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

- Advertisement -

بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کا تیسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمن کا چوتھا نمبر ہے۔سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے جبکہ وانندو ہسارنگا تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.