لندن بیٹھک میں اہم تعیناتی پر مشاورت ہوئی، فیصلہ بھی ہو گیا
لاہور (مسائل نیوز) سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی ملاقات میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی ایک اہم تعیناتی پر گفتگو ہوئی۔جی این این کے پروگرام ’ خبر ہے ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں کھل کر یہ بات نہیں کر سکتا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ نوازشریف نے جو موجودہ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو لندن طلب کرکے ایک ملاقات کی اس میں نومبر کے مہینے کی خاص ڈسکشن ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی تعیناتی پر بات ہوئی،جنرل فیض حمید سے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور آرمی چیف کا بھی ذکر ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ ایک اور جنرل کا بھی ذکر ہوا۔یہ جنرل صاحب گذشتہ کچھ دنوں میں کافی متحرک بھی نظر آئے۔
- Advertisement -
عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار کے گھر ہونے والے اس اجلاس میں یہ ساری مشاورت ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کی گئی۔
۔قبل ازیں اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لندن میں ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ن لیگ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات کا احوال سامنے آ گیا۔ملاقات میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو لندن میں چند روز قبل اہم شخصیات سے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ جس کے بعد ملکی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لیے 300 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے 28 فیصد ڈیفر ادائیگیوں پر جلد معاہدہ ہو جائے گا جس کے تحت 2 ارب ڈالر جلد ملیں گے جب کہ آئی ایم ایف سے بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں۔
ملاقات میں طے ہوا کہ معاشی معاملات میں بڑے اور اہم فیصلوں پر اسحاق ڈار کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔