MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دلہن بنوں گی تو صرف عامر کی، عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی پیشکش کر دی گئی

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کو ایک اور لڑکی نے چوتھی شادی کی پیشکش کر دی۔دانیہ عامر کے تنسیخ نکاح کی درخواست کے بعد عامر لیاقت کو سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی۔علیزے نامی لڑکی کا ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں،مجھے ان سے اس لیے محبت ہے کہ وہ وین و دنیا دونوں دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔
دانیہ ملک نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں، انہوں نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں۔لڑکی نے مزید کہا کہ میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں۔آج تک ان کے منہ سے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی۔علیزے نے کہا کہ دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بنا کر دے سکتی ہوں۔

- Advertisement -

عامر لیاقت نے کئی بے سہارا، یتیم بچوں کو سہارا دیا۔عامر لیاقت کو جھوٹے الزام لگا کر پھنسیایا جا رہا ہے۔لڑکی نے مزید کہا کہ میں دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی بنوں گی۔دوسری جانب عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سیدہ نہیں ہوں، عامر لیاقت کے کہنے پر نام میں سیدہ لگایا۔۔انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دانیہ شاہ نے بتایاکہ ’ یں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں سیدہ نہیں ہوں بلکہ ملک ہوں۔
سیدہ لکھنے کے حوالے سے دانیہ نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں اپنے نام کے آگے سیدہ لکھوں، میں نے انہیں بہت روکنے کی کوشش کی ، سمجھانا چاہا کہ یہ غلط بات ہے کل کو بہت مسئلے ہوں گے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ میرا مسئلہ ہے۔ دانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر بھی سیدہ کے بجائے ملک ہی لکھا ہے۔یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹادیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.