MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سردار اختر جان مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، منی بجٹ پر تشویش کا اظہار

0 433

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، میر ہاشم نوتیزئی، مفتی ابرار احمد شریک، سردار اختر مینگل نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی،

- Advertisement -

ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی،ملاقات میں منی بجٹ پر دونوں رہنماو¿ں نے تشویش کا اظہار کیا، ملاقات میں پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا، 2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی،

نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائے،اسٹیٹ بنک جیسے خودمختار ادارے کو گروی رکھوانے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے،جس پر سردار اخترمینگل کا کہنا تھا کہ نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے،نا لائق حکمرانوں کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مقابلہ کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.