MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلیکٹڈ و نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث بلوچستان کے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، احسن اقبال

1 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ونااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے مہنگائی بے روزگاری حکمرانوں کے عوام کا تحفہ ہیں نااہل سلیکٹڈ حکومت کے ستائے عوام پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں،

- Advertisement -

آنیوالا وقت مسلم لیگ ن اور پاکستانی عوام کا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیاں ہونگے عوام کی ترقی ملک کی خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھیں گے سبی میں ورکرز کنویشن کے انعقاد میں بھرپور رہنمائی کروں گا۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویڑن کے صدر منیر احمد مسوری بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرڈوثرنل جنرل سیکریٹری موسیٰ خان خجک ترجمان ظہور مگسی سٹی صدر سبی طیب باروزئی جنرل سیکریٹری جبار جٹ تحصیل صدر ملک علی خان چانڈیو جنرل سیکریٹری تحصیل احسان باگرانی ایم ایس ایف ڈوثرن جنرل سیکریٹری ثناءاللہ مری نثار مری عثمان خجک گل محمد سرفراز احمد راجپوت منظور مگسی ثناءاللہ لاشاری بھی موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.