MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس اب بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،جوبائیڈن

0 363

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روس اب بھی یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے خطاب میں کہا ہے کہ اب تک روسی فوجیوں کی واپسی کی تصدیق نہیں ہوئی اس لئے حملے کا امکان موجود ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا توفوری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

- Advertisement -

حملے کی صورت میں انسانی جانوں کے نقصان کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بحران کے خاتمے کے لئے روسی حکومت کی سفارتکاری کی تجویزسے اتفاق کیا ہے۔اس سے قبل بھی وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی پیش گوئی کی گئی تھی اور امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی ملکوں نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

روس نے یوکرین کیخلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پرحملے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس سے قبل روسی عسکری حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی سرحد پر موجود فوجیوں میں سے کچھ کوواپس بلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ یوکرین کی سرحد پرروسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سے صورتحال کشیدہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.