لاہور (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر یہ اقلیتی حکومت ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کو اربوں رشوت لیکر پاس کیا گیا،لوٹ مار کا جو بازار گرم ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ پر آج فیصلہ ہونا چاہیے،چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر یہ اقلیتی حکومت ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہر دن مضبوط تر ہو رہا ہے،سیاست عبادت ہے،بدقسمتی سے کچھ عناصر نے اس کو بیوپار بنا لیا ہے۔
قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔قبل ازیں وزیراعلٰی نے کہا کہ عمران خان سچا او رکھرا لیڈر ہے۔عمران خان جیسا کھرا اور سچا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔ عمران خان عوام کی بہتری اور بھلائی کے لیے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں۔
حملے میں عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔ عمران خان پر حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے لوگ جلد پکڑے جائیں گے۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں علم ہے کہ عمران خان ایماندار ہے اسی لئے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قائداعظم انگریزی بولتے تھے لیکن عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی بات سمجھتے تھے کیونکہ وہ ایماندار تھے۔ عمران خان بھی بڑے لیڈر اور ایماندار ہیں،عمران خان نے پاکستان کی بہتری کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔