MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہبازشریف کے دورے سے پہلے چین نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کر دیا

0 526

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چین نے ایک مرتبہ پھر مشکل وقت میںپاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن (6 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار 700 سے زائد امریکی ڈالر) امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اگلے ماہ چین کے دورے سے قبل چین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا، تعمیر نو کیلئے چین کی مجموعی امدادی رقم بڑھ کر80کروڑ یو آن ہوجائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.