ہر شخص کم از کم ایک درخت لگا کر اپنی آئندہ نسل کی تحفظ کو یقینی بنائیں، کاشف حیدری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے پریس سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر نعمت ہزارہ، نادر ہزارہ و دیگرنے گزشتہ روز ہزارہ ٹاون میں شجرکاری مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرشخص کم از کم ایک درخت لگا کر اپنی آئندہ نسل کا تحفظ یقینی بنائیں ملک کا مستقبل اس کے نوجوان ہیں اور ہم اپنے علاقوں کو سرسبز بنا کر ملک کو سرسبز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں ۔
- Advertisement -
کوئٹہ میں درختوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے اور امراض پیدا ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی، انہوں نے کہاکہ ہمیں صرف پودا لگانا نہیں
بلکہ اس کی دیکھ بھال کر کے اس کو درخت بنانا ہے ۔ہم اپنے لگائے ہوئے کی مناسب دیکھ بھال کرکے اس کو ایک تناور درخت بناکر اپنے اور آئندہ آنے والے نسلوں کو ایک محفوظ مستقبل دے رہے ہیں ،شجرکاری مہم میں بڑھ کر حصہ لینا معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے ،کھلے جگہوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں کے سامنے اور گھروں میں کم ازکم ایک درخت لگانی چاہئیں ۔بعد ازاں انہوں نے درخت لگا کر شجرکاری مہم کاافتتاح بھی کیا۔