MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

احساس کے اظہار کیلئے الفاط کم پڑگئے مایا علی خانہ کعبہ پہنچ کر جذباتی ہو گئیں

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ (مسائل نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔انسٹاگرام پر خانہ کعبہ سے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے مداحوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مایا علی کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ سے نزدیک کھڑے جبکہ ویڈیو میں خانہ کعبہ میں طواف کے روح پرور مناظر کو دکھایا گیا ہے۔مایا علی نے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ جذبات کے اظہار کیلئے کیپشن بھی درج کیا جس میں لکھا تھا بے شک وہ جسے چاہے اور جب چاہے بلائے، میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہر چیز کے لیے الحمدلِلہ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.