پاکستان اور ایران مشترکہ باہمی منصوبوں کو جلد تکمیل تک پہنچائیں گے، ضیا لانگو
کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اسلامی نے ہمیشہ بھائی چارگی دوستی اتحاد و اتفاق کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے اور سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے علاوہ گوادر پلان کے تحت 100میگا واٹ بجلی کی ترسیل کو بھی یقینی بنا رہے ہیں اور پاکستان کے لوگوں کی بہتری اور سہولیات کیلئے ۔سٹریٹیجک گیس پائپ لائن کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قونصل جنرل کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قونصل جنرل ایران حسن درویش مند ڈاکٹر عطاءالرحمٰن علامہ مقصود ڈومکی مفتی گل حسن ،عبداللہ اچکزئی،راحیلہ حمید درانی،سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات 76ویں سال کا آغاز ہورہا ہے دونوں ممالک میں آپس میں دوستی اور اتحاد و اتفاق کے گہرے رشتے برقرار رکھتے ہوئے مثالیں قائم کی ہیں اور اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ میں ہماری شرکت باعث فخر ہے ایران نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے جس طرح گوادر پلان کے تحت 100میگاواٹ کی بجلی ترسیل مند اور پشین مشترکہ سرحدی مارکیٹ کے قیام کا افتتاح بھی ہوگا دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑے بڑے اقدامات میں سے یہ ایک اقدام ہے پاکستانی بھائیوں کے پختہ ارادہ کی بدولت ایران پاکستان سٹریٹیجک گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہوگا دونوں ممالک کے عوام اپنے آہنی عزم کے ساتھ تخریب کاری اور اسکے عالمی سرپرستوں کیخلاف کامیابی حاصل کرینگے ہم خطے میں امن استحکام سلامتی اور بڑھتی ہوئی ترقی کا مشاہدہ کرینگے اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو قونصل جنرل ایران حسن درویش مند نے انقلاب ایران کی 44ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔
- Advertisement -
[…] آباد(مسائل نیوز) امریکی پابندیاں،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بروقت منصوبہ مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18ارب […]