MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا

2 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں تین دن سے ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد درجہ حرارت کم ترین سطح پر آگیا جب کہ کچھ علاقوں میں منفی بھی ریکارڈ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رواں موسم سرما میں درجہ حرارت پہلی بار کم ترین سطح پر آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کئی علاقوں میں یہ 1.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

- Advertisement -

جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پہاڑی علاقے کے تالاب کو جما ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شارجہ کے اس تالاب کو دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نثار احمد کونالور نے لکھا کہ پہاڑی سڑک پر 8.5کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے ایک جمے ہوئے تالاب پر پہنچے ہیں۔ ساتھ میں اہل خانہ بھی ہے اور ہم نے بمشکل چائے بنائی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے ایک صحرا کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا جب کہ شہروں میں مسلسل تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ 118ملی میٹر بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے بتایا ہے کہ صبح موسم صاف ہوگیا۔ اگلے پانچ دنوں تک بارش کا امکان نہیں تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ 31جنوری کو درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے […]

  2. […] (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.