قاسم خان سوری کے متعلق فارن فنڈنگ کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ھے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،تحریک انصاف پاکستان
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے متعلق فارن فنڈنگ کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ھے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں جس اکاونٹ اور رقم کا تذکرہ کیا ہے وہ درحقیقت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا مشترکہ افیشلی اکاونٹ تھا جس کے دستخطی اختیارات ( Signature Authority ) چار افراد قاسم خان سوری ، سید ظہور اغا، داود پانیزئی اور عبدالوہاب آغا تھے نوٹسز میں جس ٹرانزیکشن کا حوالہ دیا گیا ھے وہ رقم نہ بیرون ملک سے اور نہ ہی کسی انفرادی اکاونٹ میں بھجوائی گئی تھی بلکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے رقم بھجوائی گئی تھی جو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا کرایہ، گیس، پانی، بجلی او دیگر بلز ، سیکرٹریٹ میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں اور 2012 کے جلسے کے بندوبست کے لئے بھجوائی گئی تھی وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کے اکاونٹ میں بیرون ملک سے کوئی رقم نہیں بھجوائی گئی ھے بلکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے بھجوائی گئی تھی اس کے برعکس سیاق و سباق سے ہٹ کر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہیں جسکی پرزور الفاظ میں مذمت کی جاتی ھے
[…] آباد، فیصل آباد(مسائل نیوز)جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنماءپارٹی چھوڑنے کے لیے تیار۔میڈیا […]
[…] قومی اسمبلی او صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسز […]