انسداددہشتگردی عدالت نے اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماﺅں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا
لاہور(مسائل نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاو گھیراو اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال سمیت 6 رہنماوں کو آج ہی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ان 6 پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع بھی کر دی ہے ،درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماوں نے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، گواہوں کی موجودگی میں سوالات کرنے ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کی مصروفیات ہیں، کوئی مناسب تاریخ دے دیں۔جج نے کہا کہ الیکشن اور کیس بھی ساتھ ساتھ چلنا ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ آج ہی ڈھائی بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔
[…] نیوز)انسداددہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پورکو 3 روزکے […]