سہ فریقی سیریز: محمد حارث آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
شارجہ(مسائل نیوز)سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں محمد حارث نے جلدی آؤٹ ہونے پر غصے میں اپنا بلا توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں پاکستان نے 31 رنز سے فتح حاصل کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ تاہم محمد حارث صرف ایک رن ہی بناسکے۔
- Advertisement -
This was silly bud…really silly. pic.twitter.com/WK9zB3h3xK
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) August 30, 2025
محمد حارث جو سیریز کے پہلے میچ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے تھے، جلد آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور بلا توڑ دیا۔
ان کے بلا توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔