MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ابرار احمد کو موقع نہ دیئے جانے پر محمد حفیظ مایوس

2 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ مین ان دی گرین کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں مسٹری سپنر ابرار احمد کو موقع فراہم نہ کرنے پر مایوس ہیں۔ 23 سالہ کھلاڑی 18 رکنی سکواڈ کا حصہ ہے اور ’پروفیسر‘ کے خیال میں اسے کم از کم چار میچز ضرور دیے گئے ہوں گے۔ انہوں نے نوجوان کو محنت جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’ابرار احمد (مسٹری سپنر) کو اس سیریز میں اب تک کوئی میچ نہ ملنے پر افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں اس سیریز میں اپنی باؤلنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے چار میچز دینے چاہیے تھے لیکن… نوجوان سپنر محنت کرتے رہیں‘‘۔
واضح رہے کہ ابرار احمد نے اب تک اپنے کیریئر میں 17 ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں جس میں 7.63 کی اکانومی سے 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق کپتان محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست پر ردعمل کا اظہار کیا […]

  2. […] کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اسپن بولر ابرار احمد نے پانچویں گیند پر ہی پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.