MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کس کے سر سجے گا قومی ٹیم کی کپتانی کا تاج! شاہین یا رضوان، بڑا فیصلہ آج ہوجائےگا

0 43

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ون ڈے ٹیم میں کپتانی برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں ٹیم کی قیادت سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر بلایا گیا ہے اور اسی میٹنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان کا انتخاب کیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ محمد رضوان کے ساتھ ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ محمد رضوان کو 27 اکتوبر 2024 کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور وہ پاکستان کے اکتیسویں ون ڈے کپتان ہیں۔

رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دی تھی جب کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف بھی ون ڈے سیریز جیتی تاہم ان کے دورِ قیادت میں ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی، سہ ملکی سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچز میں شکستوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

فیصلہ آج کے اجلاس میں ہوگا کہ آیا رضوان کو قیادت کا موقع دیا جائے گا یا کوئی نیا کپتان سامنے آئے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.