MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر2 ہفتوں کے لئے پابندی عائدکردی

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پیمرا نے GNN کے پروگرام “لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود” پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کردی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر شاہد مسعو د نے اپنے پروگرام جو کہ مؤرخہ 16فروری 2023؁ء کو نشر ہوا میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے سندھ گورنمنٹ کی جانب سے دی گئی امداد کے حوالے سے جھوٹا مواد نشر کرتے ہوئے بے بنیاد تبصرہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کا انٹرنیشنل میڈیا پر بھی حوالہ دیا گیا جو کہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا۔مذکورہ پروگرام میں نشر کیا جانے والا مواد سوشل میڈیا سے لئے گئے ایک کلپ کی بنا ء پر تھا جو کہ غیر پیشہ ورانہ عمل ہے اور پیمرا قوانین کے بھی سراسر منافی ہے۔ چینل ہٰذا کو مؤرخہ 20فروری 2023؁ء کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا اور باقاعدہ ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا۔ چینل کے جواب اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اتھارٹی نے پروگرام “لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود” پر مؤرخہ 10مارچ 2023؁ء سے دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.