اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں ، عملاً ان کی حکومت ختم ہوچکی۔۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے تیر چلائے۔
بلا ول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بھاگ چکا ہے۔۔ ان کی حکومت کا خاتمہ ہونے والاہے۔ وہ اب بھاگ نہیں سکتا ۔ مقابلا ضرور ہوگا۔۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے جو پچ چھوڑ کر بھاگ گیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی آج عمران خان کے نمائندہ بن کر بھاگ گئے ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.