MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزارت اعلیٰ سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں

0 460

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خان صاحب کا پیغام ق لیگ کو پہنچادیا، جو من میں تھا وہ میں نے پہنچادیا، ہم من والے ہیں دھن والے نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز ق لیگ کیساتھ اچھی نشست ہوئی تھی، ملاقات کے بعد خان صاحب کو ق لیگ کا من وعن پیغام پہنچایا اب وزارت اعلیٰ سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کھلی ہوتی ہے، جو من میں تھا وہ میں نے پہنچادیا، ہم من والے ہیں دھن والے نہیں، (ق) لیگ کے ساتھ بات چیت کے سنجیدہ مرحلے میں ہیں ، غیرذمہ دار بات نہیں کروں گا، جو کچھ بات چیت ہورہی ہے وہ سامنے لانا مناسب نہیں سمجھتا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پوری کوشش ہے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور وہ ابھی تک ساتھ کھڑے ہیں، پی پی اور ن لیگ تاثر دے رہی ہے کہ اتحادی انکے ساتھ ہیں یہ غلط ہے، ہم حلیف ہیں ساتھ چلتے رہتے ہیں آج بھی کابینہ میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.